ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق الحوثی تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن کے سلفی گروہوں کی حمایت کے لئے ٹرکوں میں ہتھیار بھر کر بھیج رہا ہے۔
الحوثی تحریک نے کہا کہ سعودی عرب شمالی یمن کے تکفیری اور سلفی گروہوں کی حمایت کررہا ہے اور صعدہ اور حجۃ کے صوبوں کے لئے روزانہ ہتھیار بھیجے جارہے ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب کی ثالثی سے ہی سابق ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح اور ان کے ساتھیوں کو قانونی استثنی ملا ہے اور ان کے نائب عبدربہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
یمن کے عوام کا کہنا ہےکہ علی عبداللہ صالح اور ان کی حکومت کے اراکین پر مقدمہ چلایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔ یمن کے انقلابی عوام کا مطالبہ ہے کہ علی عبداللہ صالح اور ان کے ساتھیوں کو دیا گيا قانونی استثنی ختم کیا جائے۔
........
/169